Lifestan

یہ تو روز ہوتا ہے

یہ تو روز ہوتا ہے

میڈیا پر بریکینگ نیوز چل رہی ہے
کوئٹہ میں ٹارگیٹ کلنگ ہوئی ہے
پھر کسی ہزارے کا خون بہایا گیا ہے
پھر سے وہی جملے رٹیں جارہے ہیں
مذمت ,مذمت
وہی انصاف کی تقین دہانیاں
وہی جملے وہی یادیں
ہزازه نسل کشی
نہیں شیعہ کشی
پھر سےنعرے لگانے کی تیاری ہورہی ہے
شہادت سعادت , فرقہ واریت
سنو !!!! جنازے میں شریک ہونا ہے
ضروری نہیں
دکاندار تھا کوئی شخصیت تو نہیں
چلو کوئی آرٹیکل یا کہانی ہی لکھ لیتے ہیں
کسی اپنے کو ہی قصوروار ٹہراتے ہیں
نمائنده کہاں تھا ؟
پارٹی کیوں نہیں آئی؟
سوشل میڈیا پر خبریں پک رہی ہیں
دوباره سے خوب بحث ہورہی ہے
بس
!! دو دن بعد سارے گھروں میں روشنی ہونگی
ہاں
!!!! صرف ایک ہی گھر ہوگا
جہاں اندھیرا ہوگا
جہاں سے رات بھر سسکیوں کی آوازیں آرہی ہوگی
بابا جان تم کہاں ہو
مجھے کیا
میں کیوں ٹینشن لوں
میں کیوں اپنی نیند خراب کروں
یہ تو روز ہوتا ہے
یہ تو روز ہوتا ہے

 

Exit mobile version